کوریا میں 30 افسران کو پھانسی

شمالی کوریا میں 30 افسران کو پھانسی کی اطلاعات

ویب ڈیسک: شمالی کوریا میں 30 افسران کو پھانسی کی اطلاعات گردش کرنے لگی ہیں، اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انہیں‌سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر بھانسی دی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملے ہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سیکرٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔
کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں تباہ کن سیلاب سے 1500 افراد ہلاک اور لاپتا ہو ئے تھے جبکہ ہزاروں گھر سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئے تھے۔
دوسری جانب شمالی کوریا میں 30 افسران کو پھانسی کی اطلاعات کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج کیلئے جانے والے پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ