اماراتی ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ

اماراتی ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال بھارت کے سپرد

ویب ڈیسک: اماراتی ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال بھارت کے سپرد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کو تفویض کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زاید بھارت کے دورہ پر نئی دلی پہنچے۔ اس دوران بھارتی وزیراعظم مودی اور شیخ خالد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 4 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس دوران بھارت اوریو اے ای میں جوہری توانائی میں سٹریٹیجک شراکت داری پر بھِی اتفاق پایا گیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل المدتی ایل این جی سپلائی معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اماراتی ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال بھارت کے سپرد کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  کرم :قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد فریقین کے درمیان سیز فائر