ویب ڈیسک: اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریاں سپیکر کی اجازت سے کی گئیں، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام گرفتاریاں سپیکر کی اجازت سے کی گئیں، قومی اسمبلی کے قاعدہ 103 کے تحت کسی بھی رکن سے متعلق سپیکر کو آگاہ کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔
ذرائع سپیکر آفس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریاں کرنے اور اراکین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی بھی سپیکر کو بھجوائی ہے۔
ان اراکین پر سنگجانی تھانے میں جلسے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
Load/Hide Comments