ویب ڈیسک: دیر بالا میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، ہر طرف بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ہے۔
بیبیوڑ میں گندگی کے ڈھیر نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ اس گندگی کے باعث گاوں میں ہر طرف بدبو پھیل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گندگی کے ڈھیر پر مچھر اور مکھیاں موجود رہتی ہیں اور ان سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔
دیر بالا میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، اس سے ہر طرف بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ہے، ایسی صورتحال میں علاقہ مکینوں نے حکومت سے جلد از جلد صفائی کا مطالبہ کر دیا۔
اہالیان علاقہ نے کہا ہے کہ آج کل نت نئے امراض پھیلنے لگے ہیں ملک بھر میں ، اگر یہاں کی صفائی بروقت نہ کی گئی تو یہاں بھی موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے.
Load/Hide Comments