ہم نے سیاست قربان کر کے

ہم نے سیاست قربان کر کے ملکی معیشت بچائی ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز کے اعزاز میں دیئَے گئے عشائیے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے سیاست قربان کر کے ملکی معیشت بچائی ہے، اب ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی اشد ضرورت ہے۔
تقریب میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، حکومتی امور میں تعاون پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز کا شکریہ بھِی ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست قربان کر کے ملکی معیشت بچائی ہے، یہی وجہ ہے کہ رواں سال اگست میں مہنگائی کی شرح9.6 فیصد پر آ گئی، اس سنگل ڈیجڈ میں مہنگائی کی شرح کا آنا معیشت میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک و قوم کے لیے بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا جس کے نیتجے میں مہنگائی میں کمی کی ابتدا بھی ہوئی ہے۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، فیصل خان ترکئی