معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی و گورننس

معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی و گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، زرداری

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، انہوں نے اس دوران کہا کہ معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی و گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان، اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان سمیت ملکی اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت مزید مضبوط اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس دوران انہوں نے رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے، جمہوری ادارے مضبوط بنانے پر زور دیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ خدمات کی فراہمی بہتر بنانے، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پُرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا۔


اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ نے استحکام، عوامی ریلیف کیلئے مختلف تجاویز دیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، انہوں نے اس دوران کہا کہ معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی و گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان