وی سی گومل یونیورسٹی پرحملہ

وی سی گومل یونیورسٹی پرحملہ کی رپورٹ گورنر نے طلب کر لی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وی سی گومل یونیورسٹی پرحملہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی اور لکی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پر حملے افسوسناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملہ میں وی سیز اور ان کے ساتھیوں کے محفوظ رہنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قانون کی عملداری ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گاڑی پر فتح موڑ کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، حملے میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور ان کا عملہ محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:  5آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر ساءن کر لیں