ہنگو، اورکزئی میں پولیو مہم

ہنگو، اورکزئی میں پولیو مہم سخت سیکورٹی میں جاری، 716 ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک: ہنگو، اورکزئی میں پولیو مہم سخت سیکورٹی میں جاری ہے، اس دوران انسداد پولیو مہم کیلئے 716 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان میں ضلع ہنگو کیلئے 456 جبکہ اورکزئی میں 260 ٹیمیں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختون خوا میں بھی سخت سیکیورٹی میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے، اس دوران 716 ٹیموں کو ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ان دونوں‌اضلاع میں پولیو مہم جو کہ 5 روز جاری رہے گی اس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 51 ہزار 976 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ، جس کیلئے سخت سیکورٹی ترتیب دی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے 1124 جوانوں کو سیکیورٹی کے فرائض تفویض کیے گئے ہیں،
ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو میں 456 جبکہ اورکزئی میں 260 مختلف نوعیت کی پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
یاد رہے کہ مہم کی مانیٹرنگ کے فرائض ڈی سی اورکزئی عرفان الدین اور ڈی سی ہنگو گوہر خان وزیر ادا کر رہے ہیں۔ دونوں اضلاع میں مہم 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں مضر صحت پانی پینے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر