ایک مشیر ہٹا کر دوسرا لگانا

ایک مشیر ہٹا کر دوسرا لگانا درست، سمری میں وضاحت نہیں تھی، گورنر ہاؤس

ویب ڈیسک: صوبائِی اسمبلی کی کابینہ میں ردوبدل اور مشیروں کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر ہاوس پھیجی گئِی سمری کے حوالے سے گورنر ہاوس ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ ایک مشیر ہٹا کر دوسرا لگانا درست ہے لیکن سمری میں وضاحت نہیں تھی اس لئے اسے واپس بھیج دیا تھا۔
گورنر ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک مشیر کو ہٹا کر دوسرے کو لگانا درست ہے مگر پہلی بھیجی گئی سمری میں اس کی وضاحت نہیں تھی، اس لیے اسے اعتراض لگا کر واپس بھیجا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے 26 اگست کو کوئی سمری موصول نہیں ہوئی، ستمبر کے پہلے ہفتے میں سمری ملنے پر اعتراض لگا کر بھیج دیا کہ آئین کے مطابق مشیروں کی تعداد 5 سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔
ذرائع نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس بھیجی گئی پہلی سمری میں وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ ایک مشیر برطرف کر کے دوسرے کو لگایا جائے، یہ طریقہ درست ہے۔
گورنر ہاوس ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ معاونین کے حوالے سے سمری پر اب تک کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا، اس معاملے پر ابھی 7 روز باقی ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر ہاوس ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ ایک مشیر ہٹا کر دوسرا لگانا درست ہے لیکن سمری میں وضاحت نہیں تھی اس لئے اسے واپس بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، 2دہشت گرد ہلاک