چئیرمین نادرا محمد منیر عہدے پربحال

چئیرمین نادرا محمد منیر عہدے پربحال ، تقرری کالعدم قرار دینے کا اعلامیہ معطل

ویب ڈیسک: چئیرمین نادرا محمد منیر عہدے پربحال کر کے لاہور ہائی کورٹ نے ان کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی۔
جسٹس چودھری اقبال نے دوران سماعت پوچھا کہ درخواست میں کونسا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چئیرمین نادرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلینج ہوا تھا، اس کے ساتھ درخواست گزار کی جانب سے درخواست صرف نگران حکومت کے اعلامیہ کی حد تک محدود ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔
اس موقع پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا، عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔
بعدازاں چئیرمین نادرا محمد منیر عہدے پربحال کر کے لاہور ہائی کورٹ نے ان کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں مضر صحت پانی پینے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر