ضم اضلاع کے مالی مشکلات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے رابطے کا فیصلہ، دستاویزات تیار کر لی گئیں۔

ضم اضلاع کے مالی مشکلات، پختونخوا حکومت کا وفاق سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ضم اضلاع کے مالی مشکلات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے رابطے کا فیصلہ، دستاویزات تیار کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ضم اضلاع کے کمزور مالی حالات پر خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر وفاق سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں دستاویزات تیار کر لی گئی ہیں۔
تیار کی جانیوالی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ضم اضلاع کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے 10 سالہ خصوصی گرانٹ قائم کی جائے، جو کہ ان اضلاع کی مالی مشکلات حل کر سکے۔ اس دوران تجویز دی گئی کہ اس گرانٹ کو ’’پاکستان بلڈنگ گرانٹ‘‘ کا نام دیا جائے۔
معاشی مسائل کے حوالے سے تیار کی جانیوالی دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کو شامل کر کے شیئرز کو از سر نو کیلکولیٹ کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ارسال کردہ تجاویز کو این ایف سی بھیجا جائے کیونکہ وہ ایک آئینی فورم ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کی جانیوالی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ انضمام کے بعد سے فاٹا ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہوگیا، اضلاع کو بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں سے 865 ارب روپے کم مل رہے ہیں، جس سے قبائلی اضلاع کو سالانہ 72 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف