ویب ڈیسک: ری پبلکن کی افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تنقیدی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
یاد رہے کہ 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا عمل میں لایا گیا تھا۔
ٹیکساس کے نمائندے مائیکل میک پاول کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی غفلت سے کابل میں خودکش حملے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی مارے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کی منصوبہ بندی نہیں کی، وہاں سے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نہیں نکالا جا سکا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غیر محفوظ انخلا نے دہشت گرد گروپوں کے لیے افغانستان میں پھر کام کرنے کے حالات پیدا کیے، انخلا کے لیے بہت کم اہلکار اور سامان تھا، امریکی فوج کا اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگ گیا جس سے حالات مزید خراب ہو گئے۔
ٹیکساس کے نمائندے مائیکل میک پاول کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے زیر استعمال بگرام ایئربیس کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔ اسی وجہ سے حالات بگڑنے لگے ہیں۔
مشیر امریکی قومی سلامتی جان کربی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ری پبلکنز نے یکطرفہ رپورٹ پیش کی، حقائق جاننے کی کوشش نہیں کی گئی، افغانستان سے انخلا کے لیے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کو شامل کیا گیا تھا۔
جان کربی نے مزید بتایا کہ افغان فورسز کے طالبان کے خلاف لڑائی بند کرنے سے حالات خراب ہوئے، جیسے ہی طالبان کابل میں داخل ہوئے اشرف غنی کی حکومت بھاگ گئی۔
یاد رہے کہ ری پبلکن کی افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تنقیدی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
Load/Hide Comments