عرب لیگ وزرائے خارجہ اجلاس

عرب لیگ وزرائے خارجہ اجلاس میں ترکیہ کی 13 سال بعد شرکت متوقع

ویب ڈیسک: عرب لیگ وزرائے خارجہ اجلاس میں ترکیہ کی 13 سال بعد شرکت کا امکان ظاہر کیا جا نے لگا ہے۔
ترک سفارتی ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قائرہ میں منعقد ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں ترکیہ کے وزیرِخارجہ بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں غزہ کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، عرب لیگ وزرائے خارجہ اجلاس میں ترکیہ کی 13 سال بعد شرکت متوقع ہے۔
ترک قیادت غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتا رہا ہے اور عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف قتلِ عامہ کے الزام کے تحت مقدمات کے حوالے سے فعال کردار کرتا رہا ہے۔
حالیہ برسوں میں عرب لیگ کے رکن ممالک سے ترکیے کے تعلقات زیادہ خوش گوار نہیں رہے۔
مصر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ترکیہ کے تعلقات خاصے کشیدہ رہے ہیں۔ اس دوران شامی حکام کو ترکیہ سے شکایات رہی ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے کانٹیکٹ گروپ سے ترکیہ نے وابستگی اختیار کی تاکہ اس قضیے کا فوری حل تلاش کیا جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیرِخارجہ ہکان فدان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت اس بات کا مظہر ہے کہ عرب لیگ ترکیہ کے علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے۔
یاد رہے کہ ترک قیادت غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتا رہا ہے اور عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف قتلِ عامہ کے الزام کے تحت مقدمات کے حوالے سے فعال کردار کرتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103کارکن گرفتار