علی امین گنڈا پور کے خلاف

علی امین گنڈا پور کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں مقدمہ درج

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس مقدمہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا افسر وزیر اعلیٰ اور منتظمین کو متنبہ کرنے اور وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے گیا تھا جس پر اُسے بیٹھا لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیرلوئر میں ٹریفک حادثہ کے دوران 8 افراد زخمی