اسرائیلی حکام ذہنی توازن کھو چکے

اسرائیلی حکام ذہنی توازن کھو چکے، انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا، ایران

ویب ڈیسک: ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام ذہنی توازن کھو چکے، انہیں انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ اس بار اسرائیل سے بالکل مختلف اور غیر روایتی طریقے سے انتقام لیں گے اور وہ جان لے گا کہ شیر کی دم سے نہیں کھیلتے۔
ذرائع کے مطابق حسین سلامی نے باور کرایا کہ ہمارے رد عمل کا بھیانک خواب اسرائیل کو دن رات دہلا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام ذہنی توازن کھو چکے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بس صرف موت کے منتظر ہیں۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مطابق اسرائیل یہ نہ سمجھے کہ ضرب لگا کر فرار ہو جائے گا، اسے جان لینا چاہئے کہ ان کو دندان شنکن جواب دیا جائے گا، اور ایسا جواب دیا جائے گا جس سے پھر وہ بچ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو سبق سیکھائیں گے جس سے وہ جان لے گا کہ اسل جنگ کیا یہوتی ہے، تاہم ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ نے یہ نہیں بتایا کہ ایران جوابی کارروائی کب اور کس طرح کرے گا۔

مزید پڑھیں:  لبنان میِں امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، گوتریس