پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب

پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے بعد شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں کہ آسمان کیسے کیسے سیاسی رنگ بدلتا ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان اور شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر شیخ رشید احمد اور صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ پیش ہوئے۔
وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو بری کیا جائے۔
عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ