ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجروں کے احتجاج کے دوران ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے تاجروں سے ٹیکس کیٹگری وائز وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تاجر برادری کے احتجاج اور پھر ان کے ساتھ مذاکرات کے بعد فراہم کردہ نئی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے جس کے مطابق تاجروں سے ٹیکس کیٹگری وائز وصول کیا جائے گا۔
ایف بی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاجر سالانہ بنیادوں پر ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاجروں کو سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں پہلی قسط اکتوبر 2024 میں ادا کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ایف بی آر کاروبار کی بڑی کیٹیگریز کا تعین کرے گا، جس کی بنیاد پر ایڈوانس ٹیکس ہر قسم کے کاروبار کے لیے مقرر کیا جا سکتا ہے، کاروبار کے لحاظ سے دکانوں کی کیٹگری کا تعین کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments