علی امین گنڈاپور بیمار

علی امین گنڈاپور بیمار، پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکوک

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بیمار پڑگئے، اس وجہ سے ان کے آج پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کو صبح ڈرپ لگائی گئی۔ وہ پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ ان کی بیماری کا معاملہ ایسے وقت پر سامنے آیا جب گزشتہ روز پارلیمنٹ احاطہ میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا اور اس دوران خبریں گردش کرنے لگیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور لاپتہ ہوگئے۔
آج خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طے تھا، اب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں سینئیر پارٹی رہنما اکبر ایوب اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بیمار پڑگئے، اس وجہ سے ان کے آج پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجگور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 7مزدوروں کو قتل کردیا