شہبازشریف دنیا گھوم آئے لیکن ایک

شہبازشریف دنیا گھوم آئے لیکن ایک ارب ڈالر نہ لا سکے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دنیا گھوم آئے لیکن ایک ارب ڈالر ملک کیلئے نہ لا سکے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس دوران صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 60 ارب ڈالر بن مانگے پاکستان بھجوائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم اتنی محنت پاکستان اور پاکستانیوں کی ترقی کیلئے کر لیتے تو آج ایک کیا دس ارب ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہوتا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ شہباز شریف دو سال میں دنیا گھوم آئے لیکن ایک ارب ڈالر نہ لا سکے، جو دو سال میں کچھ نہیں کر سکے تو آگے کیا کریں گے؟
یاد رہے کہ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دنیا گھوم آئے لیکن ایک ارب ڈالر ملک کیلئے نہ لا سکے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ