مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، اداکارہ ثنا کا دعویٰ

پاکستانی اداکارہ ثنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ثنا نے الزام عائد کیا کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں ہیں اور وہ قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ 2022 میں اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے