کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے

کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار، ویڈیوز برآمد

ویب ڈیسک: کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کے ہاتھ لگ گیا، اس دوران ملزم سے 497 نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے بڑی کاروائی کرتےہوئے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم کمسن بچوں کی ہراسگی میں ملوث پایا گیا، ملزم کے خلاف کارروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا، اس دوران ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیوز بھی بنائیں، ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے، اس لئے اسے گرفتار کر نے کیلئے چھاپہ مار کاروائی کی گئِ۔ اس دوران ملزم سے 04 عدد موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے ضبط شدہ الیکٹرانک آلات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر اور ویڈیوز شامل تھیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری