سپیکر قومی اسمبلی کا گرفتار اراکین

سپیکر قومی اسمبلی کا گرفتار اراکین کوپارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی کا گرفتار اراکین کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم، پارلیمانی اراکین کی جانب سے گرفتار اراکین کی رہائی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کی جانب سے سپیکر سے گزشتہ روز گرفتاریوں پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام رہنماؤں کا کل رات واقع کی مذمت اور سپیکر سے سخت ایکشن لینے کی درخواست کی گئی۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے اس موقع پر معاملے کو تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر حل کرنے کا عزم ظاہر کیا، ان کی جانب سے تمام جماعتوں کا ایسے معاملات سے نمٹنے کے لیے مکمل ضابطہ کار بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سپیکر نے کہا کہ کل رات کے واقع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، پارلیمنٹ کے تمام ممبران میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں، اور پارلیمنٹ کے وقار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، گرفتاریوں کے حوالے سے فوری اور مکمل تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سپیکر نے ائی جی اسلام اباد کو اپنے دفتر میں طلب کر کے واقع سے متعلّق دریافت کیا، اس کے بعد انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو گرفتار اراکین کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد سے واقع کی فوری اور مکمل رپوٹ بھی طلب کر لی، اور کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس اور احترام سب پر لازم ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی رانا ثناءاللہ ، اعظم نذیر تارڑ ، عبد العلیم خان، سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر، طارق فضل چوہدری ، نور عالم خان ، شندانہ گلزار، خالد حسین مگسی چوہدری سالک حسین، سید امین الحق، امجد علی خان، شاہدہ اختر علی، علی محمد خان، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر موجود تھے۔
یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا گرفتار اراکین کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم، پارلیمانی اراکین کی جانب سے گرفتار اراکین کی رہائی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ