آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ

پی ٹی آئی کی آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کیخلاف درخواست واپس

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کیخلاف درخواست واپس لے لی۔
پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے جونیئر وکیل چنگیز خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم اس درخواست کو واپس لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں نوجوان کو گھر سے باہربلا کر قتل کردیا گیا