خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت

خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے پرحکم امتناع جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے پرحکم امتناع جاری، آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔
یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔
اس دوران عدالت نے صوبائی حکومت کو آئندہ سماعت تک جامعات کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔
درخواست گزار دارس خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت سٹے آرڈر جاری کرے کہ زمین فروخت نہ کی جاسکے۔
حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نعمان کاکاخیل پیش ہوئے اور انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے، نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لئے سٹے آرڈر جاری نہ کیا جائے، صوبائی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں گے۔
عدالت نے صوبائی حکومت کے یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے پرحکم امتناع جاری، آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا گیا.

مزید پڑھیں:  حماس کیساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے