ویب ڈیسک: جمرود، کوکی خیل قبیلے کا احتجاج 38 روز بھی جاری، پاک افغان شاہراہ بند رہنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق کوکی خیل قبیلے کا احتجاج 38 روز بھی جاری ہے، اس دوران پاک افغان شاہراہ بھگیاڑی کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کے لیے بند رہی جس سے گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
لنڈی کوتل و جمرود کے بعض علاقوں کے عوام کو بھی اس سڑک کی بندش سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر افغانستان کو سپلائی بند ہونے سے تاجروں و ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا ہے۔
اس حوالے سے انسداد پولیو مہم سے جزوی بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے جو کہ بدستور جاری ہے۔
کوکی خیل قبیلہ کا مطالبہ ہے کہ تیراہ راجگال کوکی خیل کو متاثرین کی واپسی جلد سے جلد شروع کر کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور سوات طرز پر پیکج دیا جائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments