نوشہرہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائِی

نوشہرہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائِی قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائِی قتل، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھانہ جلوزائی کی حدود میں معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
ارتکاب جرم کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والا 28 سالہ کاظم سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل ارمی کا حاضر سروس ملازم تھا۔
فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار پر پیش ایا مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے لاش کو میاں راشد حسین میموریل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، فیصل خان ترکئی