صحافیوں نے واک آؤٹ کردیا

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس،صحافیوں کا وزیراعلیٰ کی تقریر کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران صحافیوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی تقریر کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کردیا ، اسمبلی ہال کے سے باہر آکر وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی ۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو صحافیوں سے متعلق کی گئی اپنی تقریر پر معافی مانگنی پڑے گی ۔
سیکرٹری پریس گیلری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے الفاظ قابل مذمت ہے،پروفیشنل ورکنگ جرنلسٹس کی توھین کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
بعد ازاں صوبائی وزراء مینا خان آفریدی ،قاسم علی خان ،ظاہر شاہ طورو و دیگر صحافیوں کو منانے ایوان سے باہر آگئے ۔
صوبائی وزراء کی یقین دہانی اور الفاظ واپس لینے پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کردیا۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ