9مئی کا بیانیہ

9مئی کا بیانیہ چوری کی فوٹیج پر بنایا گیا ہے،سلمان اکرم راجہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 9مئی کا بیانیہ چوری کی فوٹیج پر بنایا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عمر ایوب خان اور اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کی تحقیر والی کوئی بات نہیں کی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا بیان غلط پیش کیا جارہا ہے مقصد کچھ اور تھا ، علی امین گنڈا پور نے صحافی برادری پر الزام نہیں لگایا بعض صحافیوں کا ذکر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے ان کی گفتگو کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ صحافت میں بھی کالی بھیڑیں ہیں لیکن وزیراعلیٰ کے صحافیوں سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے ۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ جھوٹ چھپانے کے لئے آئینی نظام پر حملے کئے جارہے ہیں ،کوئی 7بجے جلسہ کیسے ختم کر سکتا ہے کیا جلسے کرنا آواز اٹھانا جرم ہے اس طرح نظام نہیں چلے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کوختم نہیں کیا جاسکتا ،آج پی ٹی آئی عوام کے دلوں پر راج کررہی ہے ۔
کچھ لوگ جمہوری اور سیاسی عمل پر حاوی ہونے کی کوشش کرروہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دھونس دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا ،پاکستان کی آواز کو دبانے نہیں دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر میں فیلڈر گاڑی حادثے کا شکار ،بچہ ،نوجوان زخمی