افغان طالبان کی جارحیت

افغان طالبان کی جارحیت،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 16ہلاک

ویب ڈیسک: افغان طالبان نے سرحد پار سے جارحیت کرکے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کی ،پاک فوج کی کارروائی میں اب تک 16طالبان ہلاک جبکہ 27زخمی ہو گئے ہیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ 7ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔
بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا، پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں اور اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ افغان طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں امن کیلئے وفاق و صوبائی حکومت ایک پیج پر آگئی