بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کردیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو خود ہی مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی داخل ہو کر پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
سپیکر نے تمام ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کیا جس پر آئی جی اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس پہنچے۔ اسپیکر نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ جن اراکین کے نام ایف آئی آر میں نہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  سیو غزہ مارچ :سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار