لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ

لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،1زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تاتارہ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور مٹی تلے دب گئے ۔
ملبے تلے دب جانے سے ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ایف سی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق مزدور کی نعش اور زخمی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے بتایا کہ مزدور تارہ گراؤنڈ کے قریب مٹی کھود کر فروخت کرتے تھے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ