اداروں کو روکنا ہوگا

اپنی حدود سے باہر جانے والے اداروں کو روکنا ہوگا، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپنی حدود سے باہر جانے والے اداروں کو روکنا ہوگا۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہماری جنگ شروع ہوگئی ہے ، اب ہم مزاحمت کی طرف جارہے ہیں۔
انہوں نے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم مزاحمت کی طرف جارہے ہیں، آئین وقانون کے ا ندررہ کرجدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نمائندہ نہ ہو یہ کیسا اتفاق ہے، اس وقت حالات اتنے خطرناک ہیں کہ بلوچستان میں عملا حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسے کے لئے پوری پنڈی ڈویژن کو سیل کیا گیا، روکاٹیں کھڑی کرکے توہین عدالت اور قانونی کی خلاف ورزی آپ نے کی ہے، اسلام آباد جلسے کے حوالے سے ہمیں کمشنر اور پولیس آفیشل کے خلاف عدالت جانا چاہئے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اپنی حدود سے باہر جانے والے اداروں کو روکنا ہوگا، یہ ادارے ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کرنے جارہے ہیں، تمام ادارے اگر قانون کے اندر ہو ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ پختونخوا کے ورکرز مایوس ہیں، ہم عدالتوں کے علاوہ سڑکوں ہر بھی نکلیں گے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں کی رہائی ہمارا پہلا مطالبہ ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باجوڑ کا رہائشی قتل