پی ٹی آئی اراکین کا جسمانی ریمانڈ

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار اراکین اسمبلی کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر جلسے کے بعد درج کیے گئے مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی ۔
پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، شیر افضل مروت، زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، نسیم شاہ، احمد چھٹہ کو اسلام آباد پولیس نے عدالت میں پیش کردیا ۔
اس موقع پر رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی عدالت پہنچے ۔
پولیس نے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز