ملک گیر احتجاج

پی ٹی آئی کا جمعہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے اراکین کی گرفتاریوں کے خلاف جمعہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ،خالد خورشید ، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران گزشتہ رات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ہونے والے سلوک اور اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعہ سے شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی جائے گی۔
دوسری جانب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ملک کے سیاسی و جمہوری عمل پر کچھ لوگ حاوی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کیلئے ایک دن پہلے قانون بنایا گیا، جلسے کا اپنا ماحول ہوتا ہے، سوئچ سے 7 بجے جلسہ ختم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوچ کہ ہمارے آگے سر جھکانے والا ہی قابل قبول ہے، پاکستان کے عوام پر حملہ ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں کان کنوں نے تحفظ ملنے تک کام بند کر دیا