نواز شریف سیاسی محاذ پر متحرک

نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ن لیگ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف پہلے مرحلے میں ملک گیر دورے کریں گے، سابق وزیراعظم سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔
تینوں صوبوں کے بعد نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کرینگے۔
نوازشریف جنوبی پنجاب بھی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف بلوچستان میں پارٹی کو از سر نو متحرک کرنے کے لیے تنظیم نو کریں گے، نوازشریف پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے، پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کے لئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج کیلئے جانے والے پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ