ایوان کی توہین ہوئی ہے

ایوان کی توہین ہوئی ہے ،سپیکر کارروائی کریں: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے گرفتار اراکین کے جسمانی ریمانڈ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کی توہین ہوئی ہے، سپیکر پر لازم ہے کہ کارروائی کریں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر 10ستمبر پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے مجھے اور شیر افضل مروت کو گرفتار کیا تھا، ان کے علاوہ شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں خود گاڑی سے باہر آکر گرفتاری دی، ہمارے لوگوں کو نقاب پوشوں نے گرفتار کیا، لوگوں کی گرفتاری کو ہم پارلیمان پر حملہ سمجھتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرکے تھانے میں رکھا گیا، بعد میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود ہم پارلیمان میں رہے، ہم پارلیمان میں عوام کی اصل نمائندگی چاہتے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے لاہور جلسے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے جلسے آئین وقانون کے مطابق ہوں گے، ہمارے جلسوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری پارلیمان پر حملے کی مذمت کرتا ہے، ایوان کی توہین ہوئی ہے، سپیکر پر لازم ہے کہ کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:  صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے