اسلم اقبال اشتہاری قرار

پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال سمیت 3ملزمان اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی جانب سے عدالت نے میاں اسلم اقبال سمیت 3ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیاگیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ میاں اسلم اقبال ، علی ملک اور شہزاد خرم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے مگر وہ گرفتار نہیں ہوئے۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کو قانون کے مطابق اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان علی ملک، میاں اسلم اقبال اور شہزاد خرم کو اشتہاری قرار دے دیتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
واضح رہے ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت