کیڈر اساتذہ کو اپنے اضلاع

خیبرپختونخوا :کیڈر اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے کیڈر اساتذہ کو اپنے اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی گئی ۔
نئی پالیسی کے مطابق صوبائی کابینہ نے کیڈر اساتذہ کو اپنے اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ قانون و پارلیمانی افیئر کی جانب سے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت نامہ بھی جاری کر دیاگیا۔
ہدایت نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ کیڈر کے وہ تمام اساتذہ جو دوسرے اضلاع میں تعینات ہیں اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسکولوں میں تعینات کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر تبادلوں کی پالیسی جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں:  صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے