قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 76ویں

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، مختلف تقاریب منعقد ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 76ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جن میں بابائے قوم کو شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
بابائے قوم محمد علی جناح کی برسی کے موقع ان کے مزار پر قرآن خوانی کی جائَے گی۔
اس دوران مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ دیگر سول و عسکری حکام حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک