شام میں سعودی سفارتخانہ 12 سال

شام میں سعودی سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

ویب ڈیسک: شام میں سعودی سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ 12 سال بعد دوبارہ کھول دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی اور دونوں کیلئے تاریخی دن ہے۔
اس سے قبل رواں سال مئی میں سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصل المجفیل کو شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کیا تھا، اس فیصلے کے 4 ماہ بعد سفارتخانہ کھول دیا گیا۔
2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کہ بعد اپنا سفارت خانہ وہاں بند کر کے سفیر واپس بلا لیا تھا۔
اس کے بعد شام نے گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا اس کے بعد سعودی عرب نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ کھول دیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان کی صورتحال جنگجو گروہوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے: سعودی وزیر خارجہ