ویب ڈیسک: سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ اس دوران متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبے کے اس خطرناک و المناک حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تھی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے اس لئے کشتی صرف 4 کلومیٹر ہی سفر کر سکی اور آگے جاکر ڈوب گئی۔
مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی یہ کشتی تارکین وطن کو لے کر سپین کے کینری جزیرے کی طرف روانہ ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے سپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔
یاد رہے کہ کشتی میں سینیگال کے شہریوں کے علاوہ گائنی، موریطانیہ اور گیمبیا کے شہری بھی سوار تھے۔
اس حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو اس دوران ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کے اس اندوہناک واقعے میں لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ اس دوران متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔ اس سے قبل بھی کشتی ڈوبنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں، ان میںمتعدد جانیںضائع ہو چکی ہیں.
Load/Hide Comments