سینی ٹیشن کمپنیوں کا آڈٹ کرانے

صوبے کی 7 سینی ٹیشن کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی 7 سینی ٹیشن کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا. اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو بھی باقاعدہ درخواست کردی گئی ہے .
محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بنوں، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، سوات، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم سینی ٹیشن کمپنیوں سے متعلق آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اس ضمن میں پہلے بھی درخواست کی گئی تھی تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی.
ان تمام کمپنیوں کے مالی اخراجات، افرادی قوت کی بھرتی اور دیگر امور کا آڈٹ کرایا جائے اور جلد از جلد آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ محکمہ بلدیات کو ارسال کی جائے.
بلدیاتی ملازمین نے تمام کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے کمپنیوں کے آڈٹ کا مطالبہ کیا تھا، جس پر صوبائی حکومت نے یاد دہانی کیلئے آڈیٹر جنرل کو دوبارہ سے درخواست کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر