حکومتی بل روکنے کیلئے ہر حد

حکومتی بل روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، اس قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بل روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئَے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ آج اسمبلی پہنچ جائیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت جو بل لا رہی ہے، وہ انتہائِی خطرناک ہے، اس سے صرف ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس بل کو روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہم نے آگے بڑھنا ہے، ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج جو حالات ہیں ملک میں کہ پارلیمنٹ سے بھی وزراء کو اٹھایا جا رہا ہے اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔
رکن قومی امسبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان اور معیشیت کی صورتحال ٹھیک نہیں، آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کو یقینی بنانا ہوگا۔
پشاور ہائی کورٹ آمد پر انہوں نے کہا کہ راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آیا ہوں، کوشش کرینگے کہ آج اسمبلی پہنچ جائیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی بل روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جو حالات ہیں ملک میں کہ پارلیمنٹ سے بھی وزراء کو اٹھایا جا رہا ہے اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔

مزید پڑھیں:  15اکتوبر احتجاج کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے آج اجلاس طلب کر لیا