غیرقانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دینگے

جعلی حکومت کچھ بھی کرلے، غیرقانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دینگے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختون خوا بیرسٹر ڈاکٹَر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے، غیرقانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ بغض عمران اور پاکستان تحریک انصاف میں یہ جعلی حکمران پارلیمنٹ کی بے توقیری پر بھی خوش ہیں، انہیں 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن پر مگرمچھ کے آسنو بہانے کی بجائے پارلیمنٹ پر جو ہوا اس پر ماتم کناں ہونا چاہئے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پارلیمان پر حملہ اور اس کی بے توقیری پر جعلی وزراء کی ڈھٹائی حیران کن ہی نہیں پریشان کن بھی ہے، کہ یہ لوگ بغض عمران اور پی ٹی آئی میں پارلیمنٹ کی بے توقیری پر بھی خوش ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے جعلی اور درباری وزراء سے یہی توقع کی جا سکتی ہے، انہوں نے ٹھوس لہجے میں کہا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے، غیرقانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دینگے۔
صوبائی مشیر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی وزراء 9 مئی کے ڈرامے پر مگھر مچھ کے آنسو بہانا بند کریں اور 10 ستمبر کا ماتم کریں، آج اصلی حکومت ہوتی تو پارلیمان کی اس طرح بے توقیری کبھی نہ ہونے دیتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آئیں بائیں شائیں سے کام لینے کی بجائے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ 10 ستمبر جمہوریت کی تاریخ میں کالے دن کے طور ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، پارلیمان کی بے توقیری کا پورا پورا حساب لیا جائیگا۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف جعلی حکومت کچھ بھی کرلے، غیرقانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دینگے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے لاسٹ وارننگ