ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملہ کے دوران دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
باجوڑ کی تحصیل سلارزو ملاسید بانڈہ کے گاؤں شیخانوں کلے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار لقمان عمر 33 سال اور ابو ہریرہ عمر 25 سال سکنہ درہ سلارزئی جاں بحق ہو گئے۔
اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار عمران اور ایک پولیو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو کنٹرول میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ حادثے کے نتیجے میں پولیس اہلکار لقمان عمر 33 سال اور ابو ہریرہ عمر 25 سال سکنہ درہ سلارزئی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم اطلاع ملنے پر ریسکیو باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیں۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملہ کے دوران دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments