پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ

پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز و4 سیکیورٹی اہلکار معطل

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
پارلیمنٹ کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو 4 ماہ کے لیے معطل کر دیا۔
گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے اور کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے ہونے والی گرفتاریوں پر ایکشن ہو گا اور اس پر ہر صورت سٹینڈ لینا پڑے گا۔
گرفتاریوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے بعد اسمبلی کی سیکیورٹی میں غیر ذمے داری برتنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔
اس کے علاوہ سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں سیکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی اتنے ہی عرصہ تک کیلئے معطل کر دیا۔
معطل کیے گئے سیکیورٹی اہل کاروں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم 2اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے