بجلی ایک روہے 74پیسے فی یونٹ

بجلی ایک روہے 74پیسے فی یونٹ مزید مہنگی، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: بجلی ایک روہے 74پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی، اضافہے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا جھٹکا دیا گیا ہے، اب کی بار مزید بجلی ایک روہے 74 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی۔
بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اعلامیہ کے اجراء کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں پر ہوگا۔ ما قبل نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بجلی ایک روہے 74پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی، اضافہے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت