ویب ڈیسک: مہمند میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق مہمند کے علاقہ لوئی میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا ۔
شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی عبد اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
Load/Hide Comments