تشدد سے بیوی جاں بحق

چارسدہ میں شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ ستانہ دار کلی میں شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مندنی کی حدود ستانہ دار کلی میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم احسان اللہ نشے کا عادی اور مقتولہ کی والدہ کی موجودگی میں اس پر تشدد کرتا تھا ۔
مقتولہ اپنے شوہر کو نشہ نہ کرنے کی نصیحت کرتی تھی جس پر اس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
شدید زخمی ہونے کے باعث مجروحہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ۔
پولیس نے مقتولہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم پر ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون