شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ

باجوڑ :پولیو ٹیم پر حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنرسمیت دیگر عسکری و سول حکام نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے بعد شہید پولیس اہلکار کا جسد خاکی آبائی گاؤں امانکوٹ کے لئے روانہ کردیا گیا ۔
شہید اہلکار کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں امانکوٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ شہید ہونے والا پولیس اہلکار باجوڑ میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور تھا جوکہ حملے کا نشانہ بن گیا۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت سے عدم استحکام مزید بڑھے گا: پاکستان